رسائی کے لنکس

چین میں سیلابی ریلوں سے36 ہلاک

  • ب

چین کے صوبہ گانسو میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کم ازکم 36 افراد ہلاک جب کہ 23 لاپتا ہو گئے ہیں۔

چین کے اس شمال مغربی صوبے میں حالیہ بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 1200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 500افراد اب بھی لاپتا ہیں اور چھ ہزار گھر بھی تبا ہ ہو گئے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے نہ صرف سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہے ۔ چین میں گذشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں رواں سال کی بارشوں اور سیلابوں کو شدید ترین قرار دیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG