رسائی کے لنکس

چین: نومبر میں نوارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری


چین: نومبر میں نوارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری
چین: نومبر میں نوارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

چین کو توقع ہے کہ وہ اس سال ایک کھرب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

چین نے کہاہے کہ نومبر کے مہینے میں وہاں 9 ارب ڈالر سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 38 فی صد سے بھی زیادہ ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان یاؤجیان نے بدھ کے روز بیجنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ برس کے مقابلے میں 18فی صد اضافے کے ساتھ91 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

چین کو توقع ہے کہ وہ اس سال ایک کھرب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا کیونکہ بیرونی سرمایہ ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں ۔

بیجنگ میں پالیسی سازوں کا کہناہے کہ انہیں بیرونی سرمایہ کاری کے جائیداد کی مارکیٹ میں جانے پر تشویش ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ملک میں افراط زرکا مسئلہ جنم لے سکتا ہے۔

یاؤ کا کہنا ہے کہ چین کی سروسز کا شعبہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کے ایک اہم مرکز کے طورپر ابھر رہاہے۔

XS
SM
MD
LG