رسائی کے لنکس

چین میں برڈ فلو کی وجہ سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ اس بیماری کے باعث اتوار کو جنوب مغربی صوبے میں ہلاک ہونے والا 39 سالہ شخص 6 جنوری کو اسپتال میں داخل ہوا تھا۔

اس سے قبل دسمبر کے اواخر میں جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک بس ڈرائیور برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہو چکا ہے۔

عمومی طور پر وہ لوگ ایچ فائیو این ون نامی اس وائرس کا شکار ہوتے ہیں جو اس سے متاثرہ پرندوں، خصوصاً مرغیوں، کے قریب گئے ہوں۔

بعض سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس انسان سے انسان کو منتقل ہونے کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG