رسائی کے لنکس

چین: انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار


چین: انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار
چین: انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سینکڑوں افراد گرفتار

چین کے حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مشتبہ گروہوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 89 بچوں کو بازیاب کرکے 369 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتاریاں رواں ماہ کی گئی دو کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔

اخبارات کے مطابق جنوبی صوبوں گوانگ ڈونگ اورگوانگژی میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران پولیس نے 39 افراد کو حراست میں لیا جن پر شبہ ہے کہ وہ ویتنام سے بچے اغواء کرکے انہیں چین میں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ مذکورہ کارروائی کے دوران آٹھ بچوں کو بازیاب بھی کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے بیشتر افراد ویتنامی شہری ہیں۔

دوسری کارروائی کا دائرہ کار چین کے 14 صوبوں اور خودمختار علاقوں تک پھیلا ہوا تھا جس کے دوران پولیس نے اغواء ہونے والے 81 بچوں کو بازیاب کرانے کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 330 مشتبہ افرد کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ چین میں خواتین اور بچوں کی فروخت زوروں پر ہے۔ اخبار 'چائنا ڈیلی' کے مطابق چینی پولیس نے 2009ء سے لے کر اب تک انسانی اسمگلنگ کے39 ہزار سے زائد کیسز کا سراغ لگایا ہے جن میں 14 ہزار خواتین اور 8700 بچوں سے متعلق تھے۔

XS
SM
MD
LG