رسائی کے لنکس

چین اور بھارت کا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق


چین اور بھارت کا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

چین اور بھارت کا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

چین اور بھارت کے رہنماؤں نے جمعرات کو نئی دہلی میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے وزیر اعظم ون جیا باؤ کی اپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے یہ ملاقات اپنے تین روزہ دورہِ بھارت کے دوسرے روز ہوئی۔

چین اور بھارت کے وزرائے اعظم

چین اور بھارت کے وزرائے اعظم

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ علامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سالانہ دوطرفہ تجارتی حجم 2015ء تک 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ چین بھارت کا سب سے بڑا اقتصادی ساتھی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال تجارتی حجم 60 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے بینکاری، ماحول دوست توانائی اور صحافیوں کے وفود کے تبادلوں کے معاہدوں پر دستخط کی تقاریب میں بھی شرکت کی۔

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی اُمور سے متعلق شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جب کہ بھارت کو چین کے ساتھ تجارت میں بڑھتے ہوئے خصارے پر بھی شکایت ہے۔ تاہم جمعرات کو دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ان مسائل کے حل کی کوششوں میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا۔

چینی وزیر اعظم بھارت کے دورے کے بعد جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے۔

XS
SM
MD
LG