رسائی کے لنکس

چین: انٹرنیٹ بلاگز پر اپنا نام رجسٹر کرائیں


چین: انٹرنیٹ بلاگز پر اپنا نام رجسٹر کرائیں
چین: انٹرنیٹ بلاگز پر اپنا نام رجسٹر کرائیں

چین میں انٹرنیٹ کی نگرانی کے ادارے کے سربراہ نے کہاہے کہ بیجنگ جلد ہی چھوٹی سطح کے بلاگز استعمال کرنے والوں پر یہ پابندی عائد کرنے والا ہے کہ انٹرنیٹ پر اپنے تبصرے شائع کرنے کے لیے انہیں اپنی حقیقی شناخت رجسٹر کرانا ہوگی۔

وانگ چن نے، جو چین کے سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے سربراہ ہیں، بدھ کے روز کہا کہ نقصان دہ معلومات کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انٹرنیٹ پر نگرانی میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

پچھلے ماہ بیجنگ اور چین کے کئی دوسرے بڑے شہروں میں ایک تجرباتی پروگرام شروع کیا گیاتھا جس کے تحت چھوٹے بلاگز استعمال کرنے والے نئے صارفین سے کہا گیاتھا کہ وہ حکومت کو اپنی شناخت سے آگاہ کریں۔

وانگ نے کہا کہ اس پروگرام کادائرہ بلاگز استعمال کرنے والے تمام 25 کروڑ چینی باشندوں تک بڑھا دیا جائے گا۔

چین کے عہدے داروں کا کہناہے کہ سوشل میڈیا کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن انٹرنیٹ کے استعمال میں بڑے پیمانے پر اضافے نے حکومت کے معلومات کے بہاؤ پر نظر رکھنے کا چیلنج کھڑا دیا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں چین نے یہ اعلان کیاتھا کہ اس کے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 51 کروڑ سے بڑھ چکی ہے، جس کے بعد وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

اگرچہ چین میں دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ، مثلاً فیس بک اور ٹویٹر پر پابندی عائد ہے، تقریباً انٹرنیٹ کے نصف چینی صارفین ایک مقامی ویب سائٹ ’وی بو‘ استعمال کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG