رسائی کے لنکس

کمیونسٹ پارٹی کے ناقد کے خلاف انٹرپول کا ’ریڈ نوٹس‘ جاری


گئو نے کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ ترین سطح پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے، جس کے بعد وہ گذشتہ تین برسوں سے عوام کی نظروں سے اوجھل رہے ہیں

چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرپول نے ارب پتی اور کمیونسٹ پارٹی کے ناقد، گئو وینگئی نے خلاف بدھ کے روز ’ریڈ نوٹس‘ جاری کیا۔ لیکن، اُس نے اُن کے مبینہ جرائم کی تفصیل نہیں بتائی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان، لو کئینگ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’جو ہم سمجھے ہیں وہ یہ ہے کہ انٹرپول نے پہلے ہی مبینہ مشکوک گئو وینگئی کے خلاف ’ریڈ نوٹس‘ جاری کر دیا ہے۔

یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے جب ’وائس آف امریکہ‘ کی ’منڈرین سروس‘ نے بدھ کو گئو کا انٹرویو کیا۔ اس سے قبل، گئو نے کہا کہ چین کے قائدین کے بارے میں اپنے انٹرویو میں وہ تفصیل فراہم کریں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس ہفتے اُنھیں چینی ایجنٹوں نے انٹرویو سے باز رکھنے کے لیے دھمکیاں دی ہیں۔

گئو نے کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ ترین سطح پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے، جس کے بعد وہ گذشتہ تین برسوں سے عوام کی نظروں سے اوجھل رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر، اُنھوں نے چین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ نوٹس دراصل بدعنوان اہل کاروں کی جانب سے خودکشی کا اقدام ہے، جن کے بارے میں مجھے خدشہ ہے کہ وہ اپنے جرائم سے پردہ اٹھائیں گے‘‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’اس سے میرے عزم کو تقویت ملتی ہے کہ برے لوگوں سے آخر تک لڑائی جاری رہے گی۔ اب ہر بات کا آغاز ہو سکتا ہے‘‘۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG