رسائی کے لنکس

رشوت خوری کے شبے میں چینی سفارتکار زیر تفتیش: رپورٹ


چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ انھیں اس معاملے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

چین کے حکام پیرس میں چینی سفارتخانے کے ایک سفارتکار پر رشوت خوری کے شبے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اس سفارتکار کا نام وو شیلن بتایا ہے جو پیرس میں سفارتخانے میں تجارتی امور کے قونصلر ہیں۔ اس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ انھیں اس معاملے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

صدر شی جنپنگ نے دو سال قبل منصب صدارت سنبھالنے کے بعد بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے متنبہ کیا تھا کہ یہ مسئلہ اس حد تک گمبھیر ہے کہ یہ کمیونسٹ پارٹی کی اقتدار پر گرفت بھی کمزور کر سکتا ہے۔

اب تک متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو بدعنوانی کے مقدمات اور تفتیش کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے لیکن سفارتی شعبہ اس وقت تک ان کارروائیوں سے بچا ہوا تھا۔

جنوری میں وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ سفارتکار زانگ کنشنگ کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے شبے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ زانگ معاون وزیرخارجہ تھے۔

XS
SM
MD
LG