رسائی کے لنکس

چین ایران کے خلاف پابندیوں میں کردار ادا کرے گا: ہلری کلنٹن


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ چین اس خیال کی تائید کی طرف بڑھ رہا ہے کہ ایران پر اس کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف تادیبی اقدامات کیے جائیں۔

ہلری کلنٹن نے پیر کے روز کینیڈا کے دارالحکومت آٹووا میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا۔ وہ دنیا کے آٹھ ترقی یافتہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے کینیڈا گئی ہوئی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس اور یچن اور ان کے علاوہ جرمنی ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کرتے آئے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین اب امریکہ کےاس نظریے میں شریک ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایران ناقابلِ قبول ہے۔

XS
SM
MD
LG