رسائی کے لنکس

ایٹمی پروگرام تنازع: ایرانی مندوب چین میں


چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے تنازعے کے پرامن حل کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس سے ایک روز پہلے امریکہ نے کہا تھا کہ چین ایران پر نئی پابندیوں عائد کرنے کی بات چیت کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان چین گانگ نے جمعرات کے روز کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت جاری رکھے گا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار سعید جلیلی اپنے ملک کے ایٹمی پروگرام پر بات چیت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

بدھ کے روز اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس نے کہا تھا کہ چین تمام سلامتی کونسل کے ہمراہ ایران پر سخت پابندیاں لگانے کے لیے سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہو گیا ہے۔

چین ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور اس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران چین کا قریبی تجارتی حلیف ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز کہا کہ ماضی میں ایران میں لگائی جانے والی پابندیوں بے سود رہی ہیں، اور یہ کہ ملکوں کو اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنے چاہیئیں۔

XS
SM
MD
LG