رسائی کے لنکس

متنازع جزائر پر چین اور جاپان کا سفارتی رابطہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کی کابینہ کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ٹوکیو کی طرف سے بیجنگ کے ساتھ رابطے رکھنے کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو کہ مشرقی بحیرہ چین میں متنازع جزیرے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔

جاپان نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنے ایک علاقائی تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کر رہا ہے جس نے ان دونوں ایشیائی قوتوں کے درمیان تعلقات کو متاثر کر رکھا ہے۔

کابینہ کے چیف سیکرٹری اسامو فیوجی مورا نے بدھ کو نائب وزیر خارجہ چیکاؤ کاوائی کی گزشتہ ہفتے شھنگائی میں چین کے سینیئر حکام سے خفیہ ملاقات کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ٹوکیو کی طرف سے بیجنگ کے ساتھ رابطے رکھنے کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو کہ مشرقی بحیرہ چین میں متنازع جزیرے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔

چین اور جاپان کے تعلقات گزشتہ ماہ اس وقت مزید خراب ہو گئے جب ٹوکیو نے اپنے ایک شہری سے کچھ متنازع جزائر خریدے۔

یہ جزائر جاپان میں سنکاکو جبکہ چین میں ڈیاؤیو کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ان کے اردگرد توانائی کے حصول کے کثیر ذخائر اور ماہی گیری کے لیے انتہائی موزوں جگہیں ہیں۔

اس تنازع پر چین میں جاپان کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے اور ایشیاء کی سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

بیجنگ پہلے ہی بظاہر اس معاملے پر امریکی ثالثی کو مسترد کر چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG