رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے وزیراعظم کی چین آمد


شمالی کوریا کے وزیراعظم کی چین آمد

شمالی کوریا کے وزیراعظم کی چین آمد

شمالی کوریا کے وزیراعظم پیر کو خیرسگالی کے پانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔

وزیراعظم چوئی یونگ رِم چین کے صدرہوجن تاؤ اور وزیراعظم وین جیا باؤ کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

شمالی کوریا کے وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ

شمالی کوریا کے وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ

ان کے دورے کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا ہے لیکن شمالی کوریا کا چین کی تجارتی اور اقتصادی معاونت کے لیے انحصار میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دونوں ممالک نے حالیہ دونوں نے حالیہ دونوں میں اپنی مشترکہ سرحد پر ترقیاتی زون بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

جوہری پروگرام سے متعلق چھ ملکی مذاکرات کی بحالی کے لیے بھی شمالی کوریا کو چین کی حمایت حاصل ہے۔ شمالی و جنوبی کوریا کے جوہری مذاکراتی نمائندوں کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG