رسائی کے لنکس

جزیرہ نما کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ


چین کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے۔

بدھ کو یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے راکٹ کے ناکام تجربے پر بین الاقوامی مذمت کا بھر پور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو وئیمن نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکراتی حل کے لیے کام کرنا چاہیے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے تیسری مرتبہ جوہری تجربہ کے جانے کے امکانات بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

عالمی سطح پر بظاہر تنہائی کے شکار اس ملک کی طرف سے اس اعلان کے بعد کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جوہری توانائی کے معائنہ کاروں کو اپنے ملک میں داخلے کی کبھی اجازات نہیں دے گا، ملک کے نئے سربراہ کم جونگ اُن کی عالمی دنیا سے گہرے تعلقات قائم کرنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG