رسائی کے لنکس

چین: زمینوں پر سرکاری کنٹرول کے خلاف احتجاج


چین: زمینوں پر سرکاری کنٹرول کے خلاف احتجاج
چین: زمینوں پر سرکاری کنٹرول کے خلاف احتجاج

چین کے صوبے گوانگ ڈانگ میں چوتھے روز بھی سینکڑوں دیہاتیوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ ان کا کہناہے کہ مقامی حکام غیر قانونی طورپر ان کی زرعی زمین پر قبضہ کررہے ہیں ۔

سینکڑوں دیہاتیوں نے ہفتے کے روز لوفنگ قصبے میں اکٹھے ہوکر مطالبہ کیا کہ وہ حکام یہ وضاحت کریں کہ وہ ان کی زرعی زمینوں پر کیوں قابض ہونا چاہتے ہیں۔ بظاہر حکومت کی جانب سے زمین کا قبضہ حاصل کرنے کا مقصد ترقیاتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔

اس سے قبل ہونے والے مظاہروں میں دیہاتیوں اور پویس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، جس کے بارے میں دیہاتیوں کا کہناہے کہ ان جھڑپوں میں کم ازکم 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں میں تشدد کے کسی واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

XS
SM
MD
LG