رسائی کے لنکس

تبت: مٹی کے تودے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں معدوم


فائل فوٹو

فائل فوٹو

تقریباً چار ہزار چھ سو کلومیٹر بلندی پر واقع اس علاقے میں مٹی کے متعدد چھوٹے بڑے تودے گرنے اور سخت سردی کے باعث تلاش اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت کے پہاڑی علاقے میں ایک روز قبل مٹی کے تودے تلے سے اب تک سے ایک لاش برآمد ہوسکی ہے جب کہ اس تودے کی زد میں آنے والے 80 سے زائد افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں معدوم ہو چلی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژینہوا کے مطابق تبت کے پہاڑی علاقے جمعہ کو گرنے والے مٹی کے تودے نے تقریباً تین مربع کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہاں سونے کی کان کے قریب واقع کان کنوں کا ایک کیمپ بھی اس کی زد میں آگیا۔

تقریباً چار ہزار چھ سو کلومیٹر بلندی پر واقع اس علاقے میں مٹی کے متعدد چھوٹے بڑے تودے گرنے اور سخت سردی کے باعث تلاش اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

اس علاقے میں لگ بھگ ایک ہزار امدادی کارکن روانہ کیے جاچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG