رسائی کے لنکس

چین میں مٹی کے تودے تلے مزید21 افراد دب گئے


جنوبی چین میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے منگل کے روز کم ازکم 21افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی کے دوران چین میں سیلاب اور مٹی کے تودوں تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد رواں سال سب سے زیادہ رہی ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ مٹی کے تودوں کی زد میں 50 سے زائد گھربھی آئے جب کہ تقریباً چار ہزار دیہاتیوں کو اپنے گھرخالی کرنے پڑے۔

رواں سال اب تک چین میں بارشوں اور سیلاب سے 820 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً430 سے زیادہ لاپتہ ہو گئے جب کہ حکام کے مطابق کئی املاک کو بھی کئی ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

XS
SM
MD
LG