رسائی کے لنکس

چینی خلا باز خلائی مشن پر روانہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ چینی خلا بازوں کے لیے اب تک سب سے زیادہ وقت کے لیے خلا میں رہنے کا پروگرام ہے۔

چین نے اپنے دو خلا بازوں کو خلا میں بھیجا ہے جو آئندہ تیس دنوں تک ایک تجرباتی خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔

یہ چینی خلا بازوں کے لیے اب تک سب سے زیادہ وقت کے لیے خلا میں رہنے کا پروگرام ہے۔

یہ خلا باز شمالی چین کے جیکوان لانچنگ سینٹر سے پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح کے ساڑھے سات بجے خلائی جہاز شینزاؤ پر روانہ ہوئے جسے 'لانگ مارچ 2 ایف' نامی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

یہ خلائی جہاز دو دنوں میں ٹیانگونگ 2 نامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک ہو جائے گا، جہاں طب اور خلا سے متعلق مختلف ٹیکنالوجی اور ان کے نظام کے متعلق تجربات کیے جائیں گے۔ اس خلائی مشن کا مقصد ایک بڑے خلائی اسٹیشن کو 2018ء میں روانہ کرنے کے عمل کی تیاری کرنا ہے۔

اس خلائی مشن میں حصہ لینے والے خلابازوں میں 49 سالہ جینگ ہیپنگ جو اس سے قبل تین خلائی مشن میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کے ہمراہ 37 سالہ چینگ ڈونگ ہیں۔

اس موقع پر چین کے صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں چین کے خلا نوردوں پر زور دیا کہ وہ اس مشن کے دوران "خلا کا وسیع اور گہرائی سے کھوج لگائیں۔"

چین اپنے خلائی پروگرام کی طرف بھر پور توجہ دیے رہا ہے اور رواں سال کے دوران اس نے خلا میں 20 مشن بھیجنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

چین 2020ء میں مریخ پر بھی اپنے خلائی مشن کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG