رسائی کے لنکس

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا اہم عہدیدار برطرف: رپورٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے ایک لیڈر بو ژیلائی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مسٹر بو گانگ کوین شہر میں جماعت کے رہنما تھے اور برطرفی کی وجہ ان کے خلاف اسکینڈل تھا۔

رواں سال کے آخر میں نیشنل کانگرس کی طاقتور ’پولیٹبرو اسٹینڈنگ کمیٹی‘ کی سربراہی کے لیے بو کا نام بھی لیا جا رہا تھا۔ لیکن ان کی ساکھ پر اس وقت سے شک کا اظہار کیا جا رہا تھا جب ان کے ایک قریبی ساتھی اور پولیس چیف، وینگ لی جن نے اطلاعات کے مطابق سیاسی پناہ کے حصول کے لیے چینگ دو میں واقع امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا تھا۔

مسٹر باؤ کی جگہ نائب وزیراعظم ژینگ دی چیانگ کو پارٹی عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG