رسائی کے لنکس

چین: بونس نہ ملنے پہ 'ایل جی' ملازمین کی ہڑتال


چین: بونس نہ ملنے پہ 'ایل جی' ملازمین کی ہڑتال
چین: بونس نہ ملنے پہ 'ایل جی' ملازمین کی ہڑتال

مزدوروں کا موقف ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے جنوبی کوریائی ملازمین کو چھ ماہ کی تنخواہ کے مساوی بونس دیا گیا ہے جب کہ چینی ملازمین کو بونس کی مد میں صرف ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی گئی ہے

الیکٹرونک مصنوعات بنانے والی معروف جنوبی کوریائی کمپنی 'ایل جی' کے مشرقی چین میں واقع پلانٹ کے ہزاروں مزدوروں نے ہڑتال کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین کے شہر نانجنگ میں واقع 'ایل جی ڈسپلے' فیکٹری کے آٹھ ہزار مزدور سال کے اختتام پر بونس نہ ملنے پہ بطورِ احتجاج ہڑتال پہ چلے گئے ہیں۔

مزدوروں کا موقف ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے جنوبی کوریائی ملازمین کو چھ ماہ کی تنخواہ کے مساوی بونس دیا گیا ہے جب کہ چینی ملازمین کو بونس کی مد میں صرف ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی گئی ہے۔

کمپنی انتظامیہ اور سرکاری اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ فیکٹری کے ملازمین پیر سے ہڑتال پر ہیں۔ مذکورہ فیکٹری میں 'ایل جی' کی الیکٹرونک آلات کی اسکرینیں تیار کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے والے ہزاروں چینی مزدور کم تنخواہوں اور نامناسب سہولیات کے باعث ہڑتالیں کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG