رسائی کے لنکس

سماجی میڈیا ویب سائٹ’لنکڈ اِن‘ چین میں متعارف


لنکڈاِن نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اُسے چین میں چیلنج درپیش ہیں، جس میں سے مشکل ترین معاملہ یہ ہے کہ حکومت ویب سائٹ کے مندرجات کا معائنہ کرنا چاہتی ہے

دنیا کے سب سے بڑے پیشہ ورانہ سماجی میڈیا ویب سائٹ، ’لنکڈاِن‘ کا چین میں افتتاح ہو چکا ہے۔ ادارے نے بتایا ہے کہ منگل کے روز سے چینی زبان کا ویب سائٹ آن لائن آچکا ہے۔

حالانکہ یہ ویب سائٹ ابھی تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے، لیکن فی الواقع ’لنکڈ اِن‘ کے چینی ورژن کا باضابطہ قائم ہونا ایک علامتی اہمیت کا حامل ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، ویب سائٹ کے استعمال کنندگان کی موجودہ تعداد 40 لاکھ کے قریب ہے، جو لِنکڈ اِن کے بین الاقوامی انگریزی ورژن کو استعمال کرتا ہے۔

اس ادارے کی سہولت کا دنیا بھر میں استعمال کرنے والوں کی تعداد 25 کروڑ سے زائد ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ صرف چین ہی میں اُس کے 14 کروڑ صارفین ہوجائیں گے۔

لنکڈاِن نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اُسے چین میں چیلنج درپیش ہیں، جس میں سے مشکل ترین معاملہ یہ ہے کہ حکومت ویب سائٹ کے مندرجات کا معائنہ کرنا چاہتی ہے۔

ادارے کے انتظامی سربراہ، جیف وینر نے حالیہ دنوں شائع ہونے والے ایک بلاگ میں یہ بات تسلیم کی ہے کہ چین کے ضابطوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، کمپنی کو لنکڈ اِن کے صارفین کی طرف سے ڈالے گئے مواد کو سینسر کرنا ہوگا؛ تاہم،اُن کا کہنا تھا کہ اِن پابندیوں پر اُس حد تک عمل کیا جائے گا، جس حد تک حکومتِ چین چاہے گی۔

سو جی انجنیئرہیں، اور بیجنگ کی ایک نیٹ ورکنگ سافٹ ویئر کمپنی کے ملازم ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سرکاری پابندیاں سیکھنے کا ایک سبب ہوں گے۔

مندرجات سے متعلق پابندیاں دیگر غیر ملکی ویب سائٹس کے چین میں فروغ پانے کی راہ میں حائل رہی ہیں۔

سنہ 2010میں، انٹرنیٹ سرچ انجن، گوگل نے چینی سر زمین اس لیے چھوڑ دی تھی، کہ اُسے مندرجات کی سینسزشپ پر تنازعے کا سامنا تھا۔
XS
SM
MD
LG