رسائی کے لنکس

نئے چینی قمری سال کی تقریبات کاآغاز


یہاں سال نو کے موقع پر سفر کرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

دنیا بھر میں موجود لاکھوں چینی باشندے اتوار کے روز شروع ہونے والے چینی تقویم کے ٹائیگر سال کی استقبالیہ تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔

نئے قمری سال کے آغاز پر تعطیلات سے چین میں خاندان کے افراد کو اکٹھا ہونے کا موقع ملتاہے اور وہ روائتی کھانوں اور آتش بازی کے ذریعے سال نو کا استقبال کررہے ہیں۔

شمالی علاقوں میں برف باری اور جنوبی حصوں میں منجمد بارش سے افراتفری پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ انتہائی گنجان آبادی کے اس ملک میں سال نو کے موقع پر سفر کرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

چین میں سال نو کے موقع پر سرکاری طورپر چھ روز کی چھٹیاں ہوتی ہیں لیکن بہت سے کارکن اس سے بھی زیادہ چھٹیاں مناتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG