رسائی کے لنکس

چین: چاقو کے وار سے تین بچے ہلاک


ግብጻዊያን ዝክሪ 5ይ ዓመት  ምጅማር እቲ ብ'ዓረብ ስፕሪንግ' ዝፍለጥ ህዝባዊ ተቃውሞ ኣኽቢሮም
ግብጻዊያን ዝክሪ 5ይ ዓመት  ምጅማር እቲ ብ'ዓረብ ስፕሪንግ' ዝፍለጥ ህዝባዊ ተቃውሞ ኣኽቢሮም

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقع موسم گرم کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے دن ہوا۔

چین میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے پیر کو ایک پرائمری اسکول میں تین بچوں کو ہلاک جب کہ بعض کو زخمی کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق حملہ آور نے ایک ٹیچر اور آٹھ بچوں کو زخمی کیا جن میں سے تین بچے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقع موسم گرم کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے دن ہوا۔

’سی سی ٹی وی‘ کی ویب سائیٹ پر بتایا گیا کہ مشتبہ حملہ آور شخص ایک طالب علم کا والد ہے جس کے بیٹے کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اپنا ہوم ورک مکمل نہ کرنے کی وجہ سے، اگلی ٹرم کے لیے داخل نہیں کیا جا رہا تھا۔

پولیس کی طرف سے ابتدائی طور پر کی جانے والے تفتیش کے مطابق یہ شخص صوبے میں شیان کے شہر میں واقع اسکول میں یہ کہتے ہوئے داخل ہوا کہ وہ اپنی بیٹی کو داخل کروانا چاہتا ہے۔

حملے کرنے کے بعد اس شخص نے اسکول کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

چین میں حالیہ چند سالوں میں اسکولوں اور بچوں پر ایسے کئی حملے ہوئے ہیں۔

سرکاری عہدیدار سے جب فون پر رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس حملے پر کسی طرح کا ردعمل دینے سے انکار کیا ۔

اس سال مئی میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے ہیوبیری شہر کے ایک اور اسکول میں آٹھ طلبا کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا جب کہ دسمبر 2012 میں ایک شخص نے مرکزی صوبے ہینان کے ایک پرائمری اسکول میں داخل ہو کر 23 بچوں کو خنجر سے وار کر زخمی کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG