رسائی کے لنکس

چین: پرتعیش فوجی تقریبات پرپابندی

  • واشنگٹن

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نئے قائد شی جن پنگ (فائل)

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نئے قائد شی جن پنگ (فائل)

کمشن کے نئے قوائد کے تحت آئندہ استقبالی تقریبات میں مہمانوں کے سرخ قالین بچھانے، پھول پیش کرنے، بینر لگانے ، اور گارڈز آف آنر اور سوینیئرز پیش کرنے پابندی ہوگی۔

چین کے فوجی کمشن نے بدعنوانی کے اسکینڈلز کی روک تھام کے لیے اعلیٰ عہدوں پر سخت نوعیت کی پابندیوں کے اطلاق کا آغاز کردیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کی جمعے کو شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ملڑی کمشن نے سینیئر عہدے داروں پر اپنے سرکاری دوروں میں پرتعیش ہوٹلوں میں قیام اورایسے استقبالیوں میں شرکت پر پابندی لگادی ہے جن میں الکوحل بھی پیش کی جاتی ہے ۔

کمشن کے نئے قوائد کے تحت آئندہ استقبالی تقریبات میں مہمانوں کے لیے نہ تو سرخ قالین بچھائے جائیں گے، نہ ہی پھول پیش کیے جائیں، نہ ہی بینر لگائے جائیں اور گارڈز آف آنر اور سوینیئرز بھی ان تقریبات کا حصہ نہیں ہوں گے۔

نئے فوجی ضابطوں میں میٹنگز کے دوران بے مقصد گفتگو سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے اور سرکاری دوروں میں گاڑیوں کے ساتھ سائرن کے استعمال کی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے۔

فوجی کمشن کی سربراہی کمیونسٹ پارٹی کے قائد شی جن پنگ نے کی جنہوں نے پچھلے مہینے پارٹی اور کمشن کی قیادت سنبھالی تھی۔

شی جن پنگ نے، جو مارچ میں چین کے صدر بننے والے ہیں، کرپشن کے خلاف جنگ کا وعدہ کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG