رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 افرادہلاک


چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 افرادہلاک
چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 افرادہلاک

چینی حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی صوبہ گوائیزومیں اَنشون کے مقام پر واقع کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبرساں ادارے کے مطابق دھماکا جمعرات کی رات ہوا اور حادثے کے وقت کان میں 31 افراد موجود تھے جن میں سے 10 کان سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

گذشتہ برسوں میں حفاظتی اقدامات کے نفاذمیں پیشرفت کے باوجود چین کان کنی کی صنعت سے جڑے جان لیوا حادثات کے لحاظ سے دنیا کے باقی ملکوں سے آگے ہے۔

پچھلے سال چین میں 2,600 افراد معدنی کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG