رسائی کے لنکس

چین: کان میں پھنسے ہوئے 153 کان کنوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں

عہدے داروں نے ابھی تک اس حادثے کے اسباب کا اعلان نہیں کیا۔ لیکن ابتدائى چھان بین سے پتا چلتا ہے کہ کان کنوں نے غالباً ًکھدائی کے دوران کسی ایسی پُرانی یا ترک شدہ کان تک سُوراخ کردیا ہو جو پانی سے بھری ہوئى تھی۔

شمالی چین میں امدادی کارکن پیر کے روز 150سے زیادہ کان کنوں کو بچانے کے لیے اُس کوئلے کی کان میں بھرے ہوئے پانی کو پمپوں کے ذریعے باہر نکالتے رہے۔

صوبہ شانسی میں وانگ چِیالِنگ کے مقام پر واقع کان میں اتوار کے روز جب اچانک زیرِ زمین پانی بھرنا شروع ہوا تھا تو اُس وقت اُس میں 260 سے زیادہ لوگ کام کررہے تھے۔

حکام کا خیال ہے کہ باہر کے ملکوں سے آئے ہوئے 153 کارکن کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

عہدے داروں نے ابھی تک اس حادثے کے اسباب کا اعلان نہیں کیا۔ لیکن ابتدائى چھان بین سے پتا چلتا ہے کہ کان کنوں نے غالباً ًکھدائی کے دوران کسی ایسی پُرانی یا ترک شدہ کان تک سُوراخ کردیا ہو جو پانی سے بھری ہوئى تھی۔

صوبہ شانسی کے محفوظ حالاتِ کار کے بیورو سے وابستہ ایک انجنئیر کا کہنا ہے کہ صورتِ حال ابھی تک غیر واضح ہے۔

یہ کان سرکاری ملکیت کی کمپنی ہوا چِن کول کمپنی کی ہے اور 180 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلی ہوئى ہے۔

XS
SM
MD
LG