رسائی کے لنکس

چین :کوئلے کی کان میں پھنسے 45 مزدوروں کو بچا لیا گیا


چین :کوئلے کی کان میں پھنسے 45 مزدوروں کو بچا لیا گیا
چین :کوئلے کی کان میں پھنسے 45 مزدوروں کو بچا لیا گیا

چین میں کوئلے کی کان میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے پھنسے 45 مزدورں کو ہفتہ کے روز زندہ نکال لیا گیا۔

جمعرات کو چین کے شہرسین منژیا میں کوئلے کان چٹان گرنے کے بعد بند ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں 8 کان کن ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 14 زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ علاقے میں کم شدت کے زلزلے کے بعد پیش آیا ۔

گزشتہ اتوار کو چین کے صوبہ ہینان میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے میں 29 کان کن ہلاک ہوئے تھے۔

چین میں کان کنی کو دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا ہے اور یہاں کان کنی کے لیے حفاظتی اقدامات بھی بہت ناقص ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 2010 ء میں چین میں کان کنی کے حادثات میں 2 ہزار 443 کان کن ہلاک ہوئے تھے جو کہ گزشتہ سال ایسے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے مقابلے میں کم ہے۔

XS
SM
MD
LG