رسائی کے لنکس

چین میں امدادی کارکن کان میں داخل ہو گئے


چین میں امدادی کارکن کان میں داخل ہو گئے

چین میں امدادی کارکن کان میں داخل ہو گئے

چینی ذرائعِ ابلاغ نے بتایا ہے کہ امدادی کارکنوں کا ایک گروپ ہفتے کے روز اس کان میں داخل ہو گئے جہاں تقریباً ایک ہفتے سے 153 کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ چھ غوطہ خوروں سمیت 15 امدادی کارکن ژان ژی صوبے کی اس پانی سے بھری ہوئی کان میں داخل ہو گئے۔ لیکن ہفتے کی شام تک اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یہ کان کن اتوار کے روز اس وقت کان میں پھنس گئے تھے جب ایک پانی سے بھری سرنگ میں پانی بھر گیا تھا۔ اس کان سے ایک سو سے زیادہ لوگ بچ نکلنے سے کامیاب ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG