رسائی کے لنکس

لی کیچیانگ چین کے وزیراعظم نامزد

چین کے نامزد صدر اور وزیراعظم
چین کے نامزد صدر اور وزیراعظم

حسب توقع چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے جمعہ کو واضح اکثریت سے انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے مسٹر لی کو وزیراعظم کے لیے نامزد کیا ہے جو وین جیاباؤ کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

چین کی پارلیمنٹ نے لی کیچیانگ کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی ایک دہائی میں پہلی مرتبہ اقتدار کی منتقلی کے مرحلے کے قریب ہے۔

حسب توقع چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے جمعہ کو واضح اکثریت سے انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے مسٹر لی کو وزیراعظم کے لیے نامزد کیا ہے جو وین جیاباؤ کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

پارلیمنٹ جو کمیونسٹ پارٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتی ہے، نے ایک روز قبل کمیونسٹ پارٹی کے طرف سے شی جن پنگ کی بطور صدر نامزدگی کی بھی منظوری دی۔

توقع ہے کہ یہ دونوں رہنماء آئندہ دس سال تک چین کے باگ ڈور سنبھا لیں گے۔
XS
SM
MD
LG