رسائی کے لنکس

چین: شی جن پنگ بطور صدر نامزد


شی جن پنگ
شی جن پنگ

59 سالہ شی صدر ہو جن تاؤ کی جگہ لیں گے، چین میں اقتدار کی منتقلی کا یہ عمل ہر دس سال بعد ہوتا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ شی جن پنگ کی بطور ملک کے صدر تقرری کی تصدیق کر دی گئی ہے اور باقاعدہ طور پر ذمہ داریاں سنبھالنا صرف ایک رسمی کارروائی ہے۔

نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں مسٹر شی کے حق میں 2,952 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔ شی جن پنگ اس سے قبل بھی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تعینات رہنے کے علاوہ نومبر میں ہی اُنھیں چین کے فوجی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

59 سالہ شی صدر ہو جن تاؤ کی جگہ لیں گے، چین میں اقتدار کی منتقلی کا یہ عمل ہر دس سال بعد ہوتا ہے۔

جب سے مسٹر شی نے نیشنل پیپلز کانگریس کی سربراہی سنبھالی اُنھوں نے ملک میں معیشت کو بہتر بنانے اور اپنی جماعت کے اندر بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔
XS
SM
MD
LG