رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے خصوصی مندوب کا دورہ چین


شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

2011ء میں اپنے والد کے انتقال کے بعد مسٹر کم کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے بیجنگ بھیجا جانے والا یہ پہلا اعلیٰ سطحی وفد ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کو خصوصی ایلچی کے طور پر چین بھیجا ہے۔ دونوں روایتی حلیفوں کے درمیان ان دنوں حالات کشیدہ ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی افواج کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ چاؤ ریونگ ہائی بدھ کو پیانگ یانگ سے حکومتی وفد کے ساتھ چین روانہ ہوئے، اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

2011ء میں اپنے والد کے انتقال کے بعد مسٹر کم کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے بیجنگ بھیجا جانے والا یہ پہلا اعلیٰ سطحی وفد ہے۔

چین شمالی کوریا کا اہم اتحادی اور بنیادی اقتصادی شراکت دار ہے۔ لیکن بیجنگ میں نئی قیادت آنے کے بعد سے اس ملک کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے اشارے ملے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کے سی این اے‘ کے مطابق چاؤ کا یہ دورہ شمالی کوریا میں ایک بار پھر فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تبادلوں اور تقرریوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق کیوک سک کو شمالی کوریا کا نیا فوجی سربراہ بتایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG