رسائی کے لنکس

تیل کی قیمتوں میں اضافہ سماجی استحکام کے لیے خطرہ ہے: چین


گذشتہ دو ماہ کے دوران دوسری دفعہ چین نے ملک میں فروخت ہونے والے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس ہفتے کےشروع میں بھی پٹرول کی قیمت میں ساڑھے چھ سینٹ کا اضافہ کیا گیا تھا

گذشتہ ، دو ماہ ، دوسری ، دفعہ ، چین ، ملک ، فروخت ، تیل ، قیمتوں ، اضافہ ، اس ہفتے ، شروع ، پٹرول ، قیمت ، ساڑھے چھ سینٹ

چین نے کہا ہے کہ ملک کے اندر تیل کی قیمتوں میں اضافہ معاشرتی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ چین نے ملک میں فروخت ہونے والے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔

چین کی حکومت نے اس ہفتے کےشروع میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے چھ سینٹ اور ڈیزل کی قیمت میں سات سینٹ کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ تین سال کے عرصے میں اس ایشیائی ملک میں تین کی قیمتوں کا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

چین میں تیل کی پرچون قیمت کا تعین مرکزی حکام کرتے ہیں ، تاکہ معاشرتی استحکام قائم رہے۔

کمیونسٹ پارٹی سے منسلک روزنامے گلوبل ٹائمز نے اپنی بدھ کی اشاعت میں اس اضافے کو عوامی سطح پر غیرپسندیدہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ دنیا بھر میں حالیہ مظاہروں کو ہوا دے رہاہے۔

امریکہ میں قائم امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ چین میں اب گاڑیاں رکھنے والوں کو تقریباً ایک ڈالر 20 سینٹ فی لیٹر کی قیمت پر تیل خریدنا ہوگا۔

چین امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ تیل استعمال کرنے والا ملک ہے۔

XS
SM
MD
LG