رسائی کے لنکس

چین : دنیا کے سب بوڑھے پانڈا کی موت


چین : دنیا کے سب بوڑھے پانڈا کی موت
چین : دنیا کے سب بوڑھے پانڈا کی موت

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق دنیا کا سب سے بوڑھا پانڈا مر گیا ہے۔

اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق 34 سالہ مینگ مینگ (Ming Ming) کو 1977 میں صوبہ سیچوان میں ایک کارروائی کر کے بچایا گیا تھااوررواں ماہ کے اوائل میں اس کی موت واقع ہوئی۔

پانڈا کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ اس کے اندرونی اعضاء کمزور ہو گئے تھے جس کی وجہ سے اس کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

مینگ مینگ صوبہ گوانگ ڈانگ کے ژانگ جیانگ جنگلی پارک میں1998سے رہ رہا تھا۔ اخبار کے مطابق جنگل میں رہنے والے پانڈے کی عمومی عمر 15 برس جب کہ پالتو پانڈے کی عمر تقریباً 22 سال ہوتی ہے ۔

XS
SM
MD
LG