رسائی کے لنکس

جنوبی چین کے چڑیا گھر میں تین پانڈوں کی پیدائش


اس ماہ کے اوائل میں جاری ہونے والی تصاویر میں گلابی رنگ کے پانڈا کے بچوں کو دکھایا گیا ہے، جِن کی آنکھیں ابھی پوری طرح نہیں کھلیں، جنھیں ’انکیوبیٹر‘ میں رکھا گیا ہے

جنوبی چین کے ایک چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پانڈا نے تین بچے دیے ہیں۔ اگر وہ زندہ رہتے ہیں تو یہ اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہوگا۔

’گانگزہو زو‘ کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ 29 جولائی کو جنم لینے والے پانڈا کے یہ بچے اور اُن کی ماں، جیکسیاؤ کی صحت اچھی ہے۔

عام طور پر پانڈا کے بچوں کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر وہ 15 دِن تک زندہ رہتے ہیں تو پھر اُن کے باقی رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ اگلے چار سے پانچ ماہ تک پانڈا کے اِن تین بچوں کو عام پبلک کے لیے پنجرے میں نہیں لایا جائے گا۔

فائل
فائل

اس ماہ کے اوائل میں جاری ہونے والی تصاویر میں گلابی رنگ کے پانڈا کے بچوں کو دکھایا گیا ہے، جِن کی آنکھیں ابھی پوری طرح نہیں کھلیں، جنھیں ’انکیوبیٹر‘ میں رکھا گیا ہے۔

پانڈا بیبی کی جنس کا ایک ماہ تک پتا نہیں چلے گا، اور اُس کے بعد ہی کہیں اُن نے نام رکھے جائیں گے۔

جنوب مغربی چین کے جنگلوں میں اِس وقت تقریباً 1600 پانڈا رہتے ہیں، جب کہ دنیا بھر کے مختلف چڑیا گھروں میں 300 سے زیادہ پانڈے موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG