رسائی کے لنکس

چینی اخبار کی امریکی صدر پر ’تنقید‘


صدر اوباما آئندہ ہفتے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کی کانفرنس میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہوں گے جہاں توقع ہے کہ ان کی اپنے چینی ہم منصب ژی جنپنگ سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

امریکہ کے صدر براک اوباما کی علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے چین روانگی سے محض چند روز قبل ہی چین کے ایک سرکاری اخبار نے ان پر غیر فعال رہنما ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ان کی کارکردگی "متاثر کن" نہیں رہی۔

یہ بات دی گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک اداریے میں کہی گئی۔ اس اخبار کے اداریوں کو عموماً چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات کا آئینہ دار کہا جاتا ہے۔

اداریے میں لکھا ہے کہ اوباما اپنے حامیوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے اور "امریکی معاشرہ ان کی یکسانیت سے اکتا گیا ہے۔"

صدر اوباما آئندہ ہفتے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کی کانفرنس میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہوں گے جہاں توقع ہے کہ ان کی اپنے چینی ہم منصب ژی جنپنگ سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

چین میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سمندری حدود کے تنازعات اور اقتصادی امور کے علاوہ امریکہ اور چین کی طرف سے ایک دوسرے پر سائبر جاسوسی کے الزامات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی دیکھی جا چکی ہے۔

امریکی حکام نے منگل کو کہا تھا کہ صدر اوباما چینی صدر سے بات چیت میں بیجنگ کی طرف سے مبینہ طور پر امریکی حکومت اور کاروباری اہداف کی جاسوسی پر اپنی تشویش سے بھی انھیں آگاہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG