رسائی کے لنکس

وزیراعظم پرویز اشرف کا دورہ چین

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

روانگی سے قبل اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف چار روزہ دورے پر پیر کو چین روانہ ہوئے جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

روانگی سے قبل اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

’’یقیناً توانائی کے شعبے میں (چین نے) ہمارے ساتھ بڑا تعاون کیا ہے اس کے علاوہ دوسرے تمام ایسے شعبوں میں ہمیں چین کا اشتراک حاصل ہے تو ان تمام معاملات پر یقیناً بات ہوگی۔‘‘

11 سے 13 ستمبر تک چین کے ساحلی شہر تیانجن میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ وزیراعظم اشرف اپنے چینی ہم منصب وین جیا باؤ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سویلین جوہری توانائی اور تجارت سمیت متعدد شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔

2010 کے اواخر میں چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ نے اپنے ملک کے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے 22 معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG