رسائی کے لنکس

چین: پولیس نے 7 اغوا کار ہلاک کر دیے


چین: پولیس نے 7 اغوا کار ہلاک کر دیے

چین: پولیس نے 7 اغوا کار ہلاک کر دیے

چین کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے شن جیانگ میں پولیس نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے افراد کو بازیاب کروانے کی کارروائی میں 7 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کو اغوا ہونے والے 2 افراد کو بازیاب کروانے کی کارروائی میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر اس نے جوابی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا میں دہشت گرد گروہ ملوث تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژیہنوا کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ پشان میں پیش آیا جہاں یغور اقیلتی آبادی کی اکثریت مقیم ہے۔

پولیس حکام نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ یہ واقعہ مسلمان اقلیتی آبادی یغور اور ہان اکثریت کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والے نسلی فسادات کی ہی ایک کڑی ہے۔ چین کے صوبے شن جیانگ میں گزشتہ دو سال میں ہونے والے نسلی فسادات کے دوران 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین نے الزام لگایا ہے کہ ان پر تشدد کارروائیوں میں مسلمان جنگجو ملوث ہیں لیکن چین اس علاقے میں منظم دہشت گرد کارروائی کے معمولی ثبوت ہی فراہم کر سکا ہے۔

XS
SM
MD
LG