رسائی کے لنکس

چین: دھماکوں میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار


حکام کے مطابق اُنھیں مسٹر فنگ کے گھر سے دیسی ساخت کے بم اور بارودی مواد بھی ملا ہے۔ پولیس کے مطابق فنگ زئیجنگ اس سے قبل چوری کے جرم میں نو سال جیل کاٹ چکا ہے۔

چین میں حکام نے کہا ہے کہ اُنھوں نے ملک کے مشرقی علاقے شانزی میں کمیونسٹ پارٹی کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔

عہدیداروں کے مطابق 41 سالہ فنگ زئیجنگ کو شانزی کے علاقے سے جمعہ کو گرفتار کیا گیا اور اُس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق اُنھیں مسٹر فنگ کے گھر سے دیسی ساخت کے بم اور بارودی مواد بھی ملا ہے۔ پولیس کے مطابق فنگ زئیجنگ اس سے قبل چوری کے جرم میں نو سال جیل کاٹ چکا ہے۔

تاہم حملوں کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

شانزی میں ہونے والے دھماکوں سے ایک ہفتہ قبل ہی بیجنگ کے تیانیمین اسکوائر میں ایک ہجوم سے کار ٹکرانے کے بعد اُس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حکومت نے اس واقعہ کی ذمہ داری مسلمان علیحدگی پسندوں پر عائد کی تھی۔

حکام کے مطابق سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے گاڑی تیانیمین اسکوائر میں سیاحوں سے ٹکرانے کے بعد اُس میں آگ لگا دی۔ جس سے گاڑی میں سوار تین افراد کے علاوہ دو سیاح بھی ہلاک ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG