رسائی کے لنکس

چین: پاور پلانٹ میں دھماکے سے 21 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کی صنعتوں میں حفاظتی معیار میں کمی کے باعث ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا کہ اس کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

چین میں ایک ’پاور پلانٹ‘ میں دھماکے سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی صوبے ہیوبئی میں ایک پلانٹ میں بھاپ کا انتہائی دباؤ یا پریشر والا پائپ پھٹا۔

اس مہلک واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

چین کی صنعتوں میں حفاظتی معیار میں کمی کے باعث ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا کہ اس کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

صنعتی مراکز کے علاوہ چین میں کوئلے کی کانوں میں بھی مہلک دھماکے ہوتے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں میں گزشتہ سال تیجان میں کیمیکل کے ایک گودام میں دھماکے میں 170 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد تیزی آئی ہے۔

جون میں ایلمونیم کی ایک ریفائنری میں حادثے میں عملے کے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG