رسائی کے لنکس

عوام اسراف ترک کردیں: چینی صدر

صدر شی جن پنگ
صدر شی جن پنگ

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق صدر نے کہا کہ وہ بدعنوانی کے خلاف لڑیں گے اور انھوں نے عوام سے مطالبہ کیا وہ عیش اور اسراف کو ترک کردیں۔

چین کے نئے صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

اتوار کی صبح نیشنل پیپلز کانگریس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کے خواب کو سمجھنے لیے ضروری ہے کہ چین اپنےطریقہ کار پر کاربند رہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق صدر نے کہا کہ وہ بدعنوانی کے خلاف لڑیں گے اور انھوں نے عوام سے مطالبہ کیا وہ عیش اور اسراف کو ترک کردیں۔

کانگریس کا یہ اجلاس اتوار کو ختم ہونے سے قبل چین کی پارلیمنٹ نے صدر اور وزیراعظم کے علاوہ چار نائب وزرائے اعظم بھی مقرر کیے جب کہ وزارت خارجہ، دفاع اور خزانہ کے لیے بھی وزراء منتخب کیے۔
XS
SM
MD
LG