رسائی کے لنکس

چین: شدید بارشوں سے 70 افراد ہلاک


چین: شدید بارشوں سے 70 افراد ہلاک
چین: شدید بارشوں سے 70 افراد ہلاک

چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ ملک بھر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم ازکم 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سنہوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد سیلابوں اور مٹی کے تودے پھسلنے سے 49 افراد ہلاک جب کہ 21 لاپتا ہوگئے ہیں۔

قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں سے متعلق چین کے قومی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بارشوں کے اس سلسلے سے چین کی معیشت کو تقربیاً ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

کمشن کا کہناہے کہ تین لاکھ سے زیادہ افراد کو بارشوں ، سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوناپڑا۔

XS
SM
MD
LG