رسائی کے لنکس

میکونگ دریا کی نگرانی کے لیے مشترکہ گشت


میکونگ دریا کی نگرانی کے لیے مشترکہ گشت

میکونگ دریا کی نگرانی کے لیے مشترکہ گشت

چینی عہدیداروں نے کہا ہے کہ چین ،برما، لاؤس اور تھائی لینڈ کے 200 سے زائد مسلح پولیس اہلکاروں نے ہفتہ سے میکونگ دریا کی مشترکہ نگرانی شروع کر دی ہے۔

اکتوبر میں برما کی سرحد کے قریب مال برداری کے لیے استعمال ہونے والی ایک کشتی پر حملے میں 13 چینی جہاز رانوں کی ہلاکت کے بعد دریا کی نگرانی شروع کی گئی۔

کشتی بان طویل عرصے سے شکایات کرتے رہے ہیں کہ مسلح گروہ انھیں لوٹتے رہے ہیں۔

چینی میڈیا میں اس بات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ دریا کی نگرانی کے لیے گشت کتنے بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG