رسائی کے لنکس

چین میں ٹریفک حادثے میں 38 افراد ہلاک


سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق انتہائی آتش گیر مادے سے لدی گاڑی ہفتہ کو ملک کی موٹر وے پر ایک بس سے جا ٹکرائی، جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

چین میں ایک آئل ٹینکر اور بس کے درمیان تصادم میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ جنوبی صوبہ ہونان میں پیش آیا اور پولیس کے مطابق اس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق انتہائی آتش گیر مادے سے لدی گاڑی ہفتہ کو ملک کی ایک موٹر وے پر ایک بس کے پیچھے جا ٹکرائی، جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

مرکزی شاہراہ پر ہونے والے اس حادثے میں تین دیگر گاڑی بھی تصادم کا شکار ہوئیں۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں پانچ گھنٹے لگے۔

حکام نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی صوبہ ہونان میں ایک بس نالے میں گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG