رسائی کے لنکس

چین: خاتون صحافی کو سات سال قید کی سزا


خاتون صحافی گاؤ یو
خاتون صحافی گاؤ یو

وہ ایک ترقی پسند رسالے 'اکنامکس ویکلی‘، جسے (چین کے) منحرفین شائع کرتے تھے، کی نائب مدیر رہ چکی ہیں۔

چین کی ایک عدالت نے ایک خاتون صحافی کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے جس نے مبینہ طور پر ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو کیمونسٹ جماعت کے اندرونی معاملات سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔

71 سالہ گاؤ یو کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پرگزشتہ سال نومبر میں بند کمرے میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ ان پر اپنے غیر ملکی رابطوں کو ریاستی راز فراہم کرنے کا الزام تھا جس کی وہ تردید کرتی ہیں۔

ان پر جن دستاویز کو افشا کرنے کا الزام تھا اس میں مبینہ طور پر مغربی جمہوریت، آفاقی اقدار، شہری حقوق اور آزادی صحافت کے فروغ، جسے (کیمونسٹ) جماعت اپنے لیے خطرہ خیال کرتی ہے، کے خلاف متنبہ کیا گیا تھا ۔

گاؤ کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔

چینی حکام نے گاؤ کو اس سے قبل بھی جیل میں قید رکھا تھا۔ وہ ایک ترقی پسند رسالے 'اکنامکس ویکلی‘، جسے (چین کے) منحرفین شائع کرتے تھے، کی نائب مدیر رہ چکی ہیں۔ تاہم حکام نے اسے تیانامن مظاہروں کے بعد بند کر دیا تھا۔ گاؤ کو 1989 میں طلبا کی قیادت میں شروع ہونے والی جمہوری حقوق کی تحریک کی حمایت میں لکھنے کی پاداش میں 14 ماہ تک قید میں رکھا گیا۔

1994 میں انہیں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری راز ہانگ کانگ کے میڈیا کو فراہم کیے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنطیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انہیں دی گئی تازہ سزا کی مذمت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG