رسائی کے لنکس

مظاہروں کے بعد چین میں شمسی توانائی کا پلانٹ بند


مظاہروں کے بعد چین میں شمسی توانائی کا پلانٹ بند
مظاہروں کے بعد چین میں شمسی توانائی کا پلانٹ بند

چین میں حکام نے ملک کے مشرقی علاقے میں شمسی توانائی کے ایک پلانٹ کو پیر سے عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ مقامی آبادی کے چار روزہ احتجاج کے بعد کیا جس میں ان کا الزام تھا کہ یہ پلانٹ کینسر کا باعث بننے والی آلودگی پھیلا رہا ہے۔

مظاہروں کا آغاز جمعرات کو ہوا جب کہ پانچ سو افراد نے زی جیانگ صوبے میں جمع ہو کر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ قریبی دریا میں بڑی تعداد میں مچھلیوں کی ہلاکت کی وضاحت کریں۔ مظاہرین ’جنکو سولر‘ فیکٹری میں گھس گئے اور اس سے پہلے اُنھیں زبردستی وہاں سے نکالا جاتا اُنھوں نے دفاتر کو تباہ اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو الٹا دیا۔

ایک دیہاتی نے کہا کہ ان کا خاندان پلانٹ سے خارج ہونے والی آلودگی سے اس قدر خوف زدہ ہے کہ وہ رات کو اپنے گھروں کی کھڑکیاں تک نہیں کھولتے۔

عہدیداروں نے کہا کہ تجزبات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پلانٹ سے بڑی مقدار میں فلورائیڈ کا اخراج دریا میں ہو رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG