رسائی کے لنکس

چین:اپنی خلائی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کی تیاریاں


چین:اپنی خلائی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کی تیاریاں
چین:اپنی خلائی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کی تیاریاں

چین منگل کو ایک راکٹ خلا میں بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے جو اس بات کا بھی تعین کرے گا کہ آیا اس نے اپنا خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے حوالے سے درکار ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیا ہے یا نہیں۔

اس راکٹ پر کوئی انسان سوار نہیں ہو گا، لیکن عہدے داروں نے پیر کو راکٹ کی روانگی سے متعلق تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز آئندہ سال ایک یا دو خلائی مشنز کی بنیاد ڈالے گی۔

شین زو8- نامی راکٹ منگل کو علی الصباح صحرائے گوبی میں قائم تنصیب سے چھوڑا جائے گا اور یہ ستمبر سے خلا میں موجود ٹیانگونگ1- نامی خلائی ڈھناچے سے مل جائے گا۔

خلا میں دو ڈھانچوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہوتا ہے اور چینی سائنس دان پہلی مرتبہ یہ عمل سر انجام دیں گے۔

چین آئندہ سال مزید ایسے دو تجربات سر انجام دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جن میں سے کم از کم ایک میں خلا باز بھی شامل ہوں گے۔

امریکہ اور روس کے بعد چین وہ تیسرا ملک ہے جو انسانوں کو خلا میں بھیج چکا ہے، اور وہ 2020ء تک اپنا خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG