رسائی کے لنکس

چین: پاگل شخص کے حملے میں ایک بچہ اور ایک عورت ہلاک


چین: پاگل شخص کے حملے میں ایک بچہ اور ایک عورت ہلاک
چین: پاگل شخص کے حملے میں ایک بچہ اور ایک عورت ہلاک

جنوب مغربی چین کے ایک پرائمری سکول کے باہر چاقو سے مسلح ایک شخص نے طالب علموں اور والدین پر حملہ کیا اور ایک لڑکے اور ایک بوڑھی عورت کو ہلاک کردیا۔

پیر کی سہ پہر جنوبی چین کے علاقے گوانگ سی کاؤنٹی ہیپو میں یہ حملہ زی زِن ایلی منٹری سکول میں چھٹی ہونے کے فوراً بعد کیا گیا۔

مقامی عہدے داروں کا کہناہے کہ مشتبہ شخص، جسے پولیس نے ایک 40 سالہ ذہنی مریض قرار دیا ، حراست میں ہے۔

گذشتہ ماہ مشرقی صوبے فیوجیان میں ایک ڈاکٹر نے، جسے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا، اسکول جانے والے ایک آٹھ سالہ بچے کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا تھا۔

گذشتہ ہفتے ایک مقدمے میں جنوب مشرقی شہر نانپنگ کی ایک عدالت میں 41 سالہ زہن من شنگ کو موت کی سزا سنائی ۔

XS
SM
MD
LG