چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مغربی علاقے کے شہر آکسو میں پیر کو ایک اسکول میں بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 100بچے زخمی ہوگئے۔
ژینہوا کے مطابق پرائمری اسکول میں کھانے کے وقفے کے دوران بچے کھیل کے میدان کی طرف بھاگ رہے تھے اور چند بچو ں کے گرنے سے بھگدڑ مچ گئی۔
زخمی بچوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
گذشتہ ہفتے کمبوڈیا میں ہونے والے سالانہ واٹر فیسٹیول کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 350سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔