رسائی کے لنکس

چین: کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 14 ہلاک


ننگزیا ریاست میں ایک مذہبی شخصیت کی یاد میں ایک مسجد میں منعقدہ تقریب میں کھانے کی تقسیم کے دوران یہ بھگدڑ مچی۔

چین میں سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ نے پیر کو خبر دی ہے کہ ننگزیا ریاست میں ایک مذہبی شخصیت کی یاد میں ایک مسجد میں منعقدہ تقریب میں کھانے کی تقسیم کے دوران یہ بھگدڑ مچ مچی۔

مقامی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

ننگزیا کے علاقے میں اکثریت ھوئی نسل کے مسلمانوں کی ہے۔
XS
SM
MD
LG