رسائی کے لنکس

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے اختلافات دور کرانے میں چین کی کوششیں


سوڈان اور جنوبی سوڈان کے اختلافات دور کرانے میں چین کی کوششیں
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے اختلافات دور کرانے میں چین کی کوششیں

چین ، سوڈان اور نوآزاد ملک جنوبی سوڈان کے درمیان تیل کی برآمد پر اٹھ کھڑے ہونے والے تنازع کے حل میں مدد کے لیے اپنا ایک سفارت کار وہاں بھیج رہاہے۔ سوڈان کے تیل کا سب سے بڑا خریدار چین ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ افریقی امور کے لیے چین کے خصوصی نمائندے لیو گوئی جن آنے والے دنوں میں ان دونوں افریقی ملکوں کا دورہ کریں گے۔

سوڈان نے پچھلے ہفتے خشکی میں گھرے ملک جنوبی سوڈان کی تیل کی برآمد بند کردی تھی۔سوڈان نے الزام لگایا تھا کہ جنوبی سوڈان برآمدی ڈیوٹی ادا کرنے میں ناکام ہوگیاتھا۔

بعد ازاں سوڈان نے یہ کہا تھا کہ وہ فیس کی ادائیگی کے لیے جنوبی سوڈان کی تیل کی پیدوار کا تقریباً ایک چوتھائی اپنے پاس رکھے گا۔

جنوبی سوڈان نے اس منصوبے کو استحصال اور چوری قرار دیاتھا۔

چین اپنی تیل کی پانچ فی صد ضروریات ان دونوں ممالک سے حاصل کرتا ہے۔

جنوبی سوڈان نے جولائی میں سوڈان سے علیحدگی کے بعد ملک کے تیل کی پیدوار کا تقریباً تین چوتھائی اپنے قبضے میں لے لیاتھا۔

نوآزاد ملک اپنے تیل کی برآمدات کے لیے شمالی حصے کی پائپ لائنوں پر انحصار کرتا ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ موجود ہے اور دونوں فریق ابھی تک اپنے کئی اہم اختلافات دور نہیں کرسکے جن میں سرحدوں کا تعین اور تیل کے وسائل کی تقسیم بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG