رسائی کے لنکس

چین: الیکٹرانک فیکٹری کے کارکنوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ


چینی حکام نے کہاہے کہ جنوبی چین میں واقع تائیوان کی ملکیتی الیکٹرانک کی ایک اور فیکٹری کے ایک کارکن نے خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن اسے طبی مدد فراہم کرکے بچالیاگیا۔

سرکاری خبررساں دارے سنہوا کے مطابق شن زن میں واقع فاکس کان ٹیکنالوجی گروپ انڈسٹریل کمپلیکس کے ایک کارکن نے جمعرات کے روز اپنی کلائی کاٹ کر خود کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس سے قبل بدھ کی رات میں ایک 23 سالہ تارک وطن کارکن کمپلیکس کی ایک عمارت کی ساتویں منزل سے کود کر ہلاک ہوگیاتھا۔ چینی پولیس نے اسے خودکشی قرارد یا تھا ۔ اس واقعہ سے گذشتہ 10 سال کے دوران شن زن فاکس کان کےخودکشی کرنے والے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں اس کمپلیکس کے دوسرے دو کارکنوں نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر انہیں بچالیا گیاتھا۔ اس سال کے شروع میں شمالی چین میں واقع فاکس کان فیکٹری کے گیارہویں کارکن نے خودکشی کرلی تھی۔

فاکس کان کے چیئر مین ٹیری گاؤ نے خودکشی کے اس تازہ ترین واقعہ سے کچھ ہی قبل شن زن کمپلیکس کے اوقات کار میں کمی کردی تھی اور ہلاکتوں پر قابو پانے کے لیے کئی دوسرے اقدامات کا اعلان کیاتھا۔مزدور وں کے حقوق کے لیے کام کرنے کارکنوں کا کہنا ہے کہ فاکس کان کے کارکنوں سے زیادہ گھنٹوں کے لیے کام لیاجاتا ہے، انہیں کم مزدوری ملتی ہے اورانتظامیہ ظالم ہے۔

XS
SM
MD
LG